
لاہور:پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے، گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا جو لوگ ش، ن اور م لیگ کی باتیں کرتے تھے ان کو پیغام مل گیا، ہم اکٹھے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے ایسی باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔ انہوں نے وزیراعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں کہ چھوڑوں گا نہیں، آپ کہتے ہیں اب یہ ہوگا وہ ہوگا، یہ وہ انتقام ہے جو نظر آرہا ہے۔
0 Reviews