• جنوری 21, 2022

حکومت جان لے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہر قسم کی پرفارمنس ختم ہو جائیگی:پرویز الٰہی

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت جان لے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہر قسم کی پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈ نیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی چودھری پرویز الٰہی نے صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور فیاض تبسم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وفد میں شہباز گوشی مرکزی نائب صدر،انجم کیانی صدر مسلم لیگ گجر خان اور چودھری بلال وڑائچ شامل تھے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے۔زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے۔ چودھری عوام کو ریلیف دینا دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کراچی میں اومی کرون وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد فوری طور پر صوبوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نادرا نے خواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا

Read Next

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس: ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے