• اکتوبر 7, 2022

حکومت بچاؤ مشن، وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء بھی کراچی پہنچیں گے، وزیر اعظم عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور  پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

تاہم وزیر اعظم کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی، جی ڈی اےرکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے کہاکہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کےباعث ملاقات نہیں ہو گی، پیرصدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث خیرپور میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے اور آج شام ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں کورونا کی وبا: 24 گھنٹے میں 6 افراد انتقال کر گئے، 758 نئے مریض

Read Next

تئیس مارچ سے پہلے بہت کچھ ہوگا اور اس بار عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی: وسان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔