• جون 22, 2021

حکومتی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی، شوکت ترین نے اکنامک سروے جاری کر دیا

اسلام آباد:  شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہوئی، بیشتر اہداف حاصل کرلئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک بلین ڈالر سے زائد آچکے، گیس بجلی، تعمیراتی اور زرعی شعبے میں مراعات دیں، مہنگائی کو روکنے کی کرکوشش کر رہے ہیں، دنیا نے وزیراعظم کی کوویڈ پا لیسی کو سراہا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے 2 کروڑ افراد بے روزگار ہوگئے، بروقت اقدامات نہ کرتے تو کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہوسکتی تھی، حکومت نے تعمیراتی اور زرعی شعبے کو مراعات دیں، حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہوئی، تعمیراتی شعبے کیلئے وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مراعات لیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا، امید ہے ترسیلات زر 29 بلین ڈالر ہو جائیں گی، ترسیلات زر بڑھنا اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم پر اعتماد ہے، ترسیلات زر کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس چل رہا ہے، زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر کیساتھ 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن بہتر جا رہی ہے، زرعی شعبے میں 2.7 فیصد ترقی ہوئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی ایک بلین ڈالر سے زائد آچکے، کروڈ آئل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام کو ریلیف دیا، قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئےانتظامی انفراسٹرکچر ٹھیک کرنا پڑے گا، گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی قرض 700 ارب روپے کم ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق عالمی چیمپئن باکسر مائیک ٹائسن روایتی حریف ہولی فیلڈ کیخلاف رِنگ میں اتریں گے

Read Next

بالاکوٹ زلزلہ زدگان کے مطالبات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا: محمود خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے