• مئی 25, 2022

حکومتی ارکان ٹوٹنے پر مسلم لیگ ق کا اپوزیشن کیساتھ جانے کا اشارہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دونوں کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ منظر نامے پر آپشنز پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات میں حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ مسلم لیگ ق نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اشارہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے، اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر اپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔ اتحادی ق لیگ نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

Read Previous

Siyasat aur Riyasat With Iram Chaudhry | A1Tv | 08 March 2022

Read Next

اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔