• دسمبر 7, 2021

حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے تحفظات، پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس آج طلب

لاہور: حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق نے تحفظات کے باعث آئندہ لائحہ عمل کے لئے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پنجاب حکومت کے رویہ پر تحفظات کے حوالے سے لائحہ مرتب کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ ق کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی شریک ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری پنجاب و سینیٹر کامل علی آغا، ارکان اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کے رویہ پر تحفظات کے حوالے سے لائحہ مرتب کیا جائے گا۔ سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ اور آئندہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ اتحادی ہونے کی بات تو علیحدہ ہے، پنجاب حکومت کے حکام اپنے سپیکر سے صرف بجٹ اجلاس کیلئے ملاقات کرتے ہیں، جب انہیں کو ی کام ہو تب ہی رابطے کرتے ہیں، ہم یونہی کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، مشاورت کے بعد پارٹی منشور کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیرو کے صدر کا صحت عامہ اور تعلیم کیلئے سرکاری بوئنگ طیارہ بیچنے کا اعلان

Read Next

غیر قانونی تقرری ریفرنس، پرویز اشرف اور یوسف رضا کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے