• نومبر 30, 2020

حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے،مولانا فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علمائے اسلام نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندر بانٹ ہوئی ہے، سلیکٹیڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان میں ہونے والی بندر بانٹ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا اور کہا پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘گلگت بلتستان الیکشن شفاف، ن لیگ نے پہلے ہی دھاندلی کا راگ الاپنا شروع کر دیا تھا’

Read Next

گلگت بلتستان کا میدان تحریک انصاف نے مارلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے