
سعودی عرب نے امریکی کمپنی سے دفاعی سامان کی تیاری کا معاہدہ کرلیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق سعودی عرب نے پیر کے روز امریکی ایرو اسپیس کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن’ کے ساتھ دفاعی میزائلز کے عناصر تیار کرنے کے لیے ایک معاہدے کا اعلان کیا۔
رپورٹس کے مطابق معاہدے کا مقصد حوثی باغیوں کے بار بار سرحد پار حملوں کو نشانہ بنانا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملٹری انڈسٹریز اتھارٹی میزائل شکن دفاعی نظام تھاڈ (THAAD)میں استعمال ہونے والے لانچرز اور دیگر آلات تیار کرنے کے دو منصوبوں کی منظوری دی۔
رپورٹس کے مطابق معاہدے کی رقم کے بارے میں نہیں بتایا گیا جبکہ البتہ ڈیل کا اعلان سعودی دارالحکومت میں اتوار کو شروع ہونے والے بین الاقوامی ہتھیاروں کے شو کے موقع پر سامنے آیا۔
0 Reviews
Tags: 92 news international a1 tv a1 tv international a1tv pakistan breaking news latest news news update