• اکتوبر 26, 2020

‘حمزہ کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا، انکا علاج سرکاری ہسپتال میں ہوگا’

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے معاملے پر نون لیگ سیاست کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، حمزہ کے علاج کیلئے 3 رکنی میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا، ان کا علاج سرکاری ہسپتال میں ہوگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات آخر لب پر آ ہی گئی، مولانا کہتے ہیں اے پی سی طے کرے سارا حلوہ حکومت کھائے گی یا ہمیں حصہ دیا جائے گا، مولانا کی منفی سوچ اور فکر قوم کے سامنے آشکار ہو گئی، مولانا قوم کی دولت اور ملکی خزانے کو ہمیشہ حلوہ سمجھتے رہے ہیں، حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کے مصداق آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عشروں ملک کو لوٹا، اپوزیشن یاد رکھے عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں، نہ کسی دوسرے کو کھانے دیتے ہیں، عمران خان ریاست کے خزانے کے امین ہیں، خیانت نہیں کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ججز کی خود مختاری کے بغیر انصاف کی مکمل فراہمی کا تحفظ ممکن نہیں: چیف جسٹس

Read Next

خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن خواتین کا سی سی پی او لاہور کیلئے چوڑیاں بھیجنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے