• جولائی 30, 2021

حمزہ شہباز کو اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم

لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 30 دن کے اندر چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیدیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو ایف آئی اے لاہور نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، شوکاز نوٹس حمزہ کے علاوہ علی ترین اور شوگر مافیا کے اہم ملزمان کو جاری کیے گئے۔ شوکاز نوٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 30 دن کے اندر چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع آمدن نہ بتانے پر حمزہ شہباز کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جائیداد اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے،

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثانیہ کامران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Read Next

کینیڈا: گھر میں آتشزدگی، پاکستانی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے