• دسمبر 8, 2021

حمائمہ ملک نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کر دی

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کر دی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہوں نے نئی زندگی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

حمائمہ ملک کا گزشتہ دنوں استنبول کے ایک اسپتال میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔

اپنی شیئر کردہ پوسٹ پر انہوں نے لکھا کہ نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا، ڈبویا مجھ کو میرے ہونے نے، دُعائیں چاہیئیں۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ اس سارے واقعے میں موت کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے اور میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظر جان بھی لے سکتی ہے، برائے مہربانی اپنے اور اپنے چاہنے والوں کے لیے دُعا کرتے رہا کریں کیونکہ نظر چلتا پھرتا بندہ مار سکتی ہے، پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو، اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حمائمہ ملک نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

52 سالہ پال رڈ دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ قرار

Read Next

Pakistan Semi Final | Jeet Jaye Ga, Haris Rauf Ke Coach Ki Paishgoi | Semi Final kon jeety ga…? |

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے