• مئی 26, 2022

حلیم عادل شیخ پر حملے کی کوشش، مقدمہ درج

کراچی میں گزشتہ روز سندھ حقوق ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب گاڑی روک کر حملہ کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکن اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزسندھ حقوق ریلی کے حوالے سے گلشن حدید میں کیمپ لگایا گیا تھا جس میں حلیم عادل شیخ بھی آرہے تھے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسٹیل ٹاؤن موڑ پر کچھ افراد نے حلیم عادل شیخ کی گاڑی روکی اور دروازے کو لاتیں مار کر دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔

مدعی مقدمے کا موقف ہے کہ ملزمان نے حلیم عادل شیخ اور ان کی ٹیم کو جان سے مارنے کے لیے حملے کی کوشش کی تھی۔

Read Previous

فلموں میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عامر خان کی بیٹی کا والد کے نقشِ قدم پر چلنے سے انکار

Read Next

عثمان خواجہ نے پاکستان سے جڑی بچپن کی یادیں شیئر کردیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔