
اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حق و سچ پرڈٹے رہنا بزدلوں کا کام نہیں،قدرت اپنے طریقے سے سازشیوں کو بے نقاب کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ۔مریم نواز نے کہاکہ حق اور سچ پر سٹینڈ لینا اور اس کے لئیے تکالیف برداشت کرنا اور ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے۔ قدرت کے اپنے طریقے ہیں سازشیوں کو بےنقاب کرنے کے۔
0 Reviews