• نومبر 29, 2021

حقیقی زندگی میں کافی شرمیلا ہوں: شاہ رخ خان

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں کافی شرمیلے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ نے ایک انٹرویو کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں اتنے رومانٹک نہیں ہیں بلکہ وہ ایسی باتیں کرنے میں کافی شرمیلے واقع ہوئےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کافی مزاحیہ ہیں اور کسی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ لا سکتے ہیں، ہنسنے ہنسانے کے سبب ان کی کمپنی اچھی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شاہ رخ کے بیٹے ایان کو منشیات کیس میں جیل جانا پڑا تھا، ان سخت حالات میں شاہ رخ خان نے نہ صرف خود کو نارمل رکھا بلکہ اپنی خوش مزاجی سے گھر کا ماحول خوشگوار رکھنے میں بھرپور حصہ ڈالا، آیان کی گھر واپسی پر اہل خانہ معمول کی زندگی کی جانب لوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ثانیہ مرزا کی ‘کریکٹر ڈھیلا’ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Read Next

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے