• جولائی 6, 2022

حفیظ، شعیب ملک سلیکشن کمیٹی کے فیوچر پلانز سے آؤٹ

اسلام آباد: پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی سلیکشن کمیٹی کے فیوچر کے پلانز میں شامل نہیں رہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور عماد وسیم بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی سکواڈ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی رائے کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان بنگلا دیش میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد کیا جائے گا، شعیب ملک اور محمد حفیظ سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں کھلاڑیوں کی دستبرداری کی خبریں اپنی جگہ پر ہیں مگر وہ مستقبل کے پلانز کا حصہ بھی نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں نیا کمبی نیشن آزمانے کا پلان بنایا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد

Read Next

چٹا گانگ ٹیسٹ کا دوسرا روز: بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔