• اکتوبر 31, 2020

حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے: وزیراعلی پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے، حضرت اما م حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، واقعہ کربلا سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ باطل مٹ جائے گا اور حق باقی رہے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی حق اور باطل کے درمیان کئی برس سے معرکہ جاری ہے۔ ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں۔ ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور بربریت برپا کر رکھی ہے۔

مودی دور حاضر کا یزید بن چکا ہے۔وہ دن دور نہیں جب شہداء کا لہو رنگ لائے گا، سفاک مودی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ حضرت اما م حسین علیہ اسلام اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کا سفر، جرأت اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی۔ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کا تحفظ سکھایا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حضرت امام حسینؑ کا پیغام جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہے: فیاض چوہان

Read Next

بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی 3 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے