
ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے اور دیگر تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
حسن علی نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ ، ون ڈے ، اور ٹی ٹونٹی) میں اس سال مجموعی طور پر 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
دریں اثنا حسن علی نے مین آف دی میچ ایوارڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھرپور سپورٹ کرنے والے فینز کے نام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ورلڈ کپ میں اُن کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ورلڈ کپ میں کوشش تھی کہ 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں، وہاں نو بال کا معاملہ بھی رہا، رنز بھی زیادہ دئیے اور زیادہ آؤٹ بھی نہ کرسکا۔
انکا کہنا تھا کہ بنگلادیش پہنچ کر خامیاں دور کرنے کیلئے محنت کی۔ کنڈیشن مشکل تھیں خوشی ہے، مڈل آڈر نے کھیل کامیابی سے اختتام تک پہنچایا۔
0 Reviews