• جولائی 30, 2021

حسن علی ٹانگ میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی ٹانگ میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو گئے۔

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا، حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاو محسوس کر رہے ہیں جس کے سبب وہ آج سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاو کے سبب ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کو بطور احتیاط آرام کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ اگلے میچ میں شرکت سے قبل فاسٹ باولر کا دوبارہ جائزہ لے کر کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرے گا۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ہزاروں افراد انخلا پر مجبور

Read Next

نئی نسل کو اسلامی فنون کی جانب راغب کرنے کیلئے رابی پیرزادہ کے فن پاروں کی نمائش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے