• جولائی 6, 2022

حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میں پانچ مرتبہ 5 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باؤلر بن گئے۔

پاکستان کی جانب سے اس سے قبل عمران خان نے 1982 اور وقار یونس نے 1990 یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ حسن علی نے یہ اعزاز چٹاگانگ میں کھیلے جانے والےپاک بنگلا دیش ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔

انہوں نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ کے دوران شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کی وکٹیں حاصل کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چٹاگانگ ٹیسٹ کا چوتھا روز، بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Read Next

ٹیسٹ کرکٹ:شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔