• ستمبر 19, 2021

حسن علی اپنی والدہ کے ساتھ رشتہ دیکھنے پہنچ گئے ۔۔ نئی ویڈیو نے سب کے ہوش اڑا دیے

پہلے تو پوری قوم نے فاسٹ باؤلر حسن علی کو کرکٹ کھیلتے اور فارغ اوقات یا پھر سیر و تفریح کے دوران اکثر رقص کرتے دیکھائی دیتے ہیں پر اب یہ اداکار بھی بن گئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے رشتے کیلئے لڑکی والوں کے گھر جاتے ہیں۔ جہاں دونوں فیملیاں بیٹھی ہوتی ہیں۔

اور لڑکی کے والد موبائل پر کرکٹ سے متعلق خبریں دیکھ رہے ہوتے ہیں اسی دوران حسن علی کی والدہ پوچھتی ہیں کہ ماشاءاللہ لڑکی کیا کرتی ہے اور کتنا پڑھا ہے جس پر لڑکی کے والد کہتے ہیں “ہاں۔ جس کے بعد فاسٹ باؤلر حسن علی کی والدہ خود ہی کہتی ہیں کہ ہمارے بیٹے تو ایم ۔بی۔اے میں ٹاپ کیا ہے۔

جس پر ایک مرتبہ پھر لڑکی کے والد عجیب جواب دیتے ہیں کہ “جی ہاں کیا ہو گا”ان کے اس جواب پر لڑکی کے گھر والے اور حسن کی والدہ حیران ہوجاتی ہیں۔ پھر کچھ ہی دیر میں لڑکی کے والد کہتے ہیں “مبارک ہو، ہاں ہو رہا ہے” اور اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اسی بات پر حسن علی اور تمام لوگ خوش ہوجاتے ہیں۔

اور پھر خان ساما مٹھائی لے آتا ہے تو جس پر لڑکی کے والد کہتے ہیں میں تو میچ کی بات کر رہا تھا۔ یہاں اشتہار ختم ہو جاتا ہے۔ پھر بیک گراؤنڈ میں یہ میوزک چلا دیا جاتا ہے کہ یہاں کچھ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچز تو ضرور ہوں گے۔

واضح رہے یہ اشتہار پاکستان کرکت بورڈ کی جانب سے چلایا گیا تھا جس میں عوام کو یہ خوشخبری دی گئی تھی کہ لاہور اور راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز 17 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے اور یہ سیریز 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وعدہ کرتا ہوں کہ پی سی بی کےمعاملات شفاف طریقے سے چلاؤنگا،رمیز راجہ

Read Next

بالی ووڈ کی اداکارہ ملیکا شروات نے پہلی بار بھارت چھوڑنے کی شرمناک وجہ بتا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے