• اکتوبر 26, 2020

حسن خان خودکشی کرنیوالے سوشانت سنگھ کا کردار ادا کریں‌ گے

لاہور: بھارتی اداکار پر بننے والی ویب سیریز میں پاکستانی اداکار کو کاسٹ کر لیا گیا، حسن خان سوشانت سنگھ کا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کرنیوالے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز میں پاکستانی اداکار حسن خان کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ اداکار حسن خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ الحمد اللہ مجھے وہ پراجیکٹ مل گیا جو میرے دل کے انتہائی قریب ہے کیونکہ میں سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا۔

حسن خان نے اپنی اور سوشانت سنگھ کی ایک جیسا پوز دیتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی لاش 14 جون کو ممبئی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی، پولیس کی اب تک کی گئی تحقیقات کے مطابق سوشانت نے خودکشی کی تھی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی سی بی کا محمد یوسف کی سربراہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان

Read Next

انگین آلتان کی اداکاری ہمایوں سعید کے ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ دیکھنے کی وجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے