• جولائی 30, 2021

حریم شاہ کی فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کرنیکی دھمکی

لاہور: حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سے مبینہ طور پر شادی کرنے والی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایم کیو ایم کے سابق کنونیئر فاروق ستار اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے متعلق بےبنیاد باتیں بناکر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔

اپنی ویڈیو میں اداکارہ نے فیاض چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہت عزت کرتی تھی جب بھی میڈیا والے مجھ سے آپ کے بارے میں پوچھتے تھے میں آپ کی اصلیت چھپاتی تھی، میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن کو سب کے سامنے بےعزت اور بدنام نہیں کرنا چاہتی تھی، نہیں چاہتی تھی کہ آپ کا سیاسی کیریئر خراب ہو مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔

حریم شاہ نے فاروق ستار سے متعلق ویڈیو میں کہا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی ہماری ملاقات کراچی کے ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی، آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے۔ آپ چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ جب بھی کراچی آؤں تو میں آپ کی مہمان ہوںگی، جب میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر ہوٹل میں میرے کمرے میں آئے، اب عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔

حریم شاہ نے دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ لوگ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، بہت جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر ان کو معلوم ہوگا کہ آپ دونوں کس قسم کے لوگ ہیں اور کسی حرکتیں کرتے ہیں۔ آپ دونوں اس قابل نہیں کہ میں اپنے نام کے ساتھ آپ کے نام جوڑوں، میں آپ دونوں کو اس قابل نہیں سمجھتی نہ ہی سمجھوں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

2 مرتبہ 3 ون ڈے اننگز میں 340 رنز، فخر پہلے پاکستانی پلیئر

Read Next

سونیا حسین کو ملائیکہ اروڑا جیسا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا، مداحوں کی شدید تنقید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے