• مئی 24, 2022

حرامانی نے بھارتیوں کے دل جیت لیے

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرکے انتقال پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیابھرمیں انہیں پسند کرنے والے شائقین موسیقی نے افسوس کا اظہارکیا۔

بھارت میں پرستش کی حد تک پسند کی جانے والی لتا منگیشکرکا انتقال6 فروری 2022 کو 92 سال کی عمرمیں ہوا۔

پاکستان سے بھی شوبزسیلیبرٹیزسمیت زندگی کے مخلتلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے لتاکواپنے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا لیکن حرا مانی نے کچھ ایسا کیا کہ بھارتیوں کے دل جیت لیے۔

انسٹاگرام پراداکارہ نے لتا کا مقبول ترین گانا ‘ لگ جا گلے’ گاتے ہوئے ویڈیو شیئرکی، جم کرگانے والی حرا کی گائیکی کوبیحد پسند کیا جارہا ہے۔پورے اہتمام کے ساتھ گائے جانے والے اس گانے میں حراکاساتھ میوزک کمپوزراور گلوکار ڈینس

ڈینی نے دیا۔

حرا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ‘ آنجہانی لتا منگیشکرکی محبت میں ‘۔

اداکارہ نے لتا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید لکھا ، ‘ یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی’۔

حرا کی پوسٹ پرشوبزسیلیبرٹیزاور ان کے مداحوں سمیت سرحدپار سے بھی فالوورزنے اس کاوش کی دل کھول کرتعریف کی۔

لتا نے یہ گانا ‘سال 1964 میں فلم “وہ کون تھی کے لیے ” گایاتھا ، گانے کے بول راجہ مہدی علی خان نے لکھے تھے جبکہ موسیقی موہن کوہلی نے ترتیب دی۔

لتا کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے 1969 میں ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ بدما بھشن ، 1999 میں دوسرے بڑے سول ایوارڈ پدما ویبھشن اور 2001 میں سب سے اعزاز بھارت رتنا سے نوازا گیا۔

گلوکارہ کے انتقال پربھارتی حکومت نے قومی سطح پر 2 روزہ سوگ منانے کا اعلان کیاتھا، اس دوران قومی پرچم بھی سرنگوں رہا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس یوکرین تنازع، مزید امریکی فوجی اورجنگی سامان پولینڈ پہنچنا شروع

Read Next

Nishist With Tariq Khattak | A1Tv | 13 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے