• اپریل 16, 2021

حدیقہ کیانی کی گلوکاری کے بعد اداکاری میں بھی انٹری

کراچی: گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور بہت جلد وہ نئے ڈرامہ میں نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال محمود شامل ہیں۔حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ میوزک انڈسٹری میں ہم گانے گاتے ہیں، سٹیج پر پرفارم کرتے ہیں لیکن ڈرامہ انڈسٹری ایک بالکل نئی دنیا ہے ، یہ ایک ٹیم ورک ہے جہاں ایک ہی سیٹ پر 12 گھنٹے گزارتے ہیں ، یہ بالکل ایک خاندان کی طرح ہے اور یہاں کی یادیں مجھے ہمیشہ خوشی دیں گی۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنا میری زندگی میں ایک نیا چیلنج ہے اور حقیقت میں چیلنجز کا سامنا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے ، یہ فن کی ایک نئی شکل ہے اور مجھے اپنے آپ کو منوانا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد: ڈیزائنرز نے موسم کی مناسبت سے جھلملاتے عروسی جوڑے متعارف کرا دیئے

Read Next

صبا قمر کو روزانہ پھول کون بھیج رہا ہے؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے