• مئی 24, 2022

حدیقہ کیانی’دوبارہ’کی مقبولیت کے بعدکس بات کی خواہشمند؟

حدیقہ کیانی اوربلال عباس خان کاآن ائرڈرامہ سیریل’ دوبارہ’ اپنی منفرد کہانی اورمنفردجوڑی کی وجہ سے ٹیلی ویژن پرچھایا ہواہے۔

دوبارہ میں حدیقہ کیانی ایک بیوہ (مہرالنساء) کاکرداراداکررہی ہیں، جو اپنے شوہر(نعمان اعجاز) کی موت کے بعد اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کے لیے آزاد ہے۔ ڈرامے کی کہانی مہرالنساء کی سیریل جدوجہد اوراس مخالفت کے گرد گھومتی ہے جس کا اسے اپنے خاندان اور معاشرے دونوں کی جانب سے سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ خود سے عمرمیں بڑے شوہرکے انتقال کے بعد خود کو دریافت کرتے ہوئے اپنی خواہشات کا تعاقب کرتی ہے اورمرحوم شوہرکی جانب سےعائدکی جانے والی تمام پابندیوں کا خاتمہ کردیتی ہے۔

دوبارہ کو اپنی منفرد کہانی کی بدولت ناقدین اورسامعین کی طرف سے بیحد پذیرائی ملی ہے، اسکرین پربہت سے دقیانوسی تصورات کیخلاف کھڑے ہونے پرڈرامے کی تعریف کی جا رہی ہے جس میں خاص طور پر کم عمر مردوں سے شادی کرنے کا انتخاب کرنے والی خواتین کے بارے میں معاشرے کا ردعمل شامل ہے، حدیقہ کیانی اوربلال عباس دونوں ہی اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث سراہے جارہے ہیں۔

اسی حوالے سے تازہ ترین پوسٹ میں حدیقہ کیانی نے ڈرامے کی ریٹنگ کے بعد ٹیلی ویژن اسکرین پرغیرروایتی کہانیاں دکھانے کی ضرورت پرزوردیا۔

اداکارہ نےتصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ‘دوبارہ’ کی 8.8 ریٹنگ آنا اس کی بے حد مقبولیت ظاہرکرتا ہے، اگرچہ میں ریٹنگ پریقین نہیں رکھتی لیکن اس سے پتہ چلتاہے کہ ناظرین اسکرین پرغیرروایتی کہانیاں اورکرداردیکھنا چاہتے ہیں’۔

حدیقہ کے مطابق، ‘ یہ ریٹنگ لکھاریوں، ڈرامہ بنانے والوں ، پروڈیوسرز اوراداکاروں کے لیے موقع ہے کہ وہ سوچیں انہیں کس طرح کے ڈرامے بنانے چاہئیں ‘۔

دوبارہ میں ماہین صدیقی (منال) اور اسامہ خان (عفان) حدیقہ کے بچوں کا کردارادا کرہے ہیں، سکینہ سموں بھابھی (دردانہ) اور نبیل زبیری کوداماد (ضمیر) کے طور پردکھایا گیا ہے۔ شبیر جان، زویا ناصر اور انجلین ملک بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں رکھنے والی حدیقہ کیانی کا یہ دوسرا ڈرامہ ہے، اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کیا تھا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اب وفاقی وزرا انتخابی مہم چلا سکیں گے، کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دیدی

Read Next

عدم اعتماد کا شور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے