• جنوری 28, 2022

حبا بخاری نے منگنی کر لی

لاہور: پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے منگنی کر لی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی منگنی اداکار آریز احمد کے ساتھ ہوئی ہے۔

حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتے کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور آریز احمد سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اداکارہ نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کا خوبصورت الفاظ میں اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 6 تصاویر کے مکمل پوسٹر کو پوسٹ کیا ہے اور پہلی تصویر کے ساتھ اداکار آریز احمد اور اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا۔ اداکارہ حبا خاری پہلے بھی آریز احمد سے بطور اداکار اپنے جذبات کا اظہار کرچکی ہیں جبکہ دونوں اکثر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب اداکار آریز احمد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا۔ انہوں نے حبا بخاری کے ساتھ اپنے نئے رشتے اور محبت کو ایک معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی شادی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی ادارہ صحت کا ایک اہم اور کامیاب پروگرام تسلیم کرلیا گیا

Read Next

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے