• اگست 15, 2022

جیکب آباد: دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

جیکب آباد: مولاداد ریلوے پھاٹک کے قریب دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

جیکب آباد پولیس کے مطابق مولاداد ریلوے پھاٹک کے علاقے میں نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ اس وقت ہوا جب سرکاری گاڑی گذر رہی تھی حملے کے بعد افرا تفری پہل گئی پولیس اور امدادی اداروں نے بروقت پہنچ کر حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس نے علاقہ محاسرہ کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے اصل کے حقائق جان رہے ہیں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا واقعے میں زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں، جن کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، جاں بحق ہونے والے کی شناخت غلام مصطفیٰ جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تنخواہ دار طبقے پر نئی ٹیکس تجاویز، 50 ہزار ماہانہ آمدنی والوں کو استثنیٰ

Read Next

The Ranjha Show With Tabbasum Riaz Ranjha | Funny Road Show | Zardari Subh Pae Bhari | A1Tv |

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔