• اکتوبر 22, 2021

جیل کے 127 سالہ پرانے قانون کو تبدیل کیا جائے گا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جیل کے 127 سالہ پرانے قانون کو تبدیل کیا جائے گا، قیدی قابل نفرت نہیں ہوتے ان کا جرم قابل نفرت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کوٹ لکھپت جیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قیدی غیر انسانی حالات میں رہنے پر مجبور ہیں، نفرت قیدیوں سے نہیں، جرم سے کرنی چاہیئے، نادار، بزرگ قیدیوں کی رہائی کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

عثمان بزدار نے جیلوں کیلئے 8.5 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ کنٹین کا ہوتا ہے، ہر جیل کی کینٹین میں معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، سردیوں میں تمام جیلوں میں گیزر نصب کیے جائیں گے، پنجاب کی تمام جیلوں کو ایمبولنس بھی فراہم کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انسٹاگرام صارفین کی بڑی مشکل حل،انقلابی فیچر کا اعلان کردیا گیا

Read Next

افغان وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ امریکی، یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے