
گلگت:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرکے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں وہاں احتجاج ہوگا،گلگت بلتستان کو کٹھ پتلیوں کے حوالے نہیں کریں گے،جیتی ہوئی نشتیں واپس لینے تک ڈٹے رہیں گے،بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کا کام تھا،بیلٹ باکسنگ کی چوری کی گئی،آپ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرسکتا،آپ کی جدوجہد میں ساتھ کھڑا ہوں،پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلیوں کے حوالے نہیں کریں گے ،کٹھ پتلیوں کو اندزہ بھی نہیں تھا کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے ،ان کو پتہ تھا گلگت بلتستان میں زیرو ہیں،تحریک انصاف کے پاس تو وزیر اعلیٰ کا امیدوار بھی نہیں ہے،انصاف نہ کیا گیا تو احتجاج کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑیں گے،ہم اپنی انتخابی مہم اور احتجاج جاری رکھیں گے،آپ سے چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے ،ہم بھی جذباتی فیصلے کرتے ہیں انتہائی فیصلے پر مجبور نہ کریں
0 Reviews