• اکتوبر 25, 2020

جھکنے والے نہیں ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،رانا ثناء اللہ

لاہور:لیگی رہنما راناء ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کبھی مضبوط نہیں ہوسکتی،لیگی قیادت کیخلاف تمام مقدمات چھوٹ کا پلندہ ہیں،رانا ثناء اللہ نے عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جو لائے ہیں ان سے غلطی ہوگئی اب غلطی واپس لے لیں مصالحت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم ووٹ کی عزت پر حرف آنے دیں جھکنے والے نہیں ہر ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،حکمرانوں کا یوم حساب جلد آنے والا ہے راناثنا اللہ کا کہنا تھا 15 ماہ سے کیس پر کچھ نہیں ہو رہا، خصوصی عدالتیں ختم ہونی چاہئیں، میرے خاندان کے شناختی کارڈ 2 سال سے بلاک ہیں، فیملی کے اکاؤنٹس بھی ڈیڑھ سال سے منجمد ہیں، مجھ پر 15 کلو ہیروئن کا جعلی کیس بنایا ہوا ہے، کہا جا رہا ہے اثاثےغیر قانونی طور پر بنائے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعطم عمران کان کیا اپوزیشن کو ایکسپوز کریں گے وہ خود ایکسپوز ہوچکے ہیں ایک طرف لوگ بیروزگار،دوسری جانب کروڑوں کا فراڈ ہو رہا ہے،اربوں روپے کی کرپشن وزیر اعظم کو نظر نہیں آتی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ن لیگ “سازشی لیگ”بن چکی ہے،معاون خصوصی شہباز گل

Read Next

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے