• اپریل 11, 2021

جھوٹی ایف آئی آر تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے: مریم اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسے پر ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے، وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کی مسلم لیگ (ن) کے قائدین پر ایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے، عمران صاحب جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سے آپ کا جعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا، جھوٹی ایف آئی آرز، ترجمانوں اور اشتہاروں پر چلتی ناجائز حکومت مینار پاکستان جلسے سے ہل گئی ہے، جھوٹے مقدمات بنانے سے عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘آر یا پار’ کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی: شہباز گل

Read Next

پی ڈی ایم مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے: عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے