• دسمبر 1, 2021

جھنگ: رشتے کے تنازع پر بیٹے نے ماں، باپ اور بہن کو قتل کردیا، ملزم فرار

جھنگ: جھنگ میں رشتہ ے تنازع پر بیٹے نے ماں، باپ اور بہن کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

جھنگ کے نواحی علاقہ مدو روڈ پر احمد والا کھوہ کے رہائشی الطاف کا تختہ کے تنازعہ پر بیٹے منظر سے جھگڑا رہتا تھا، منظر اپنی شادی رشتہ داروں کے ہاں کرنا چاہتا تھا جبکہ ماں باپ مخالفت کرتے تھے۔

ملزم کا رات والدین سے پھر جھگڑا ہوا تو ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے ماں، باپ اور 13 سالہ بہن بسم اللہ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپین کے قریب 8 تارکین وطن کشتی میں بھوک اور پیاس سے ہلاک، 62 افراد کو بچا لیا گیا

Read Next

سونیا حسین ملک میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ آ گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے