• جولائی 6, 2022

جھاڑ کھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں کا مسجد جانیوالے نوجوان پر تشدد

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ ہو گئی، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد جانیوالے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع سمڈیگا میں پیش آیا جہاں ہندو انتہا پسندوں نے نماز کیلئے مسجد جانیوالے ایک 24 سالہ مسلم نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

عادل نامی نوجوان عشا کی نماز پڑھنے کیلئے گھر سے نکلا تھا کہ ہندو ہجوم نے اسے گھیر لیا، عادل کے بھائی نے بتایا کہ پہلے ہجوم نے مظلوم نوجوان کو باندھا اور پھر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور ہائیکورٹ: ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم

Read Next

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔