• اپریل 18, 2021

جو بائيڈن کا مغربی ایشیا سے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا حکم

واشنگٹن:امریکہ کے صدر جو بائيڈن نے مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا حکم صادر کر دیا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ یہ قدم خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کو ایک بار پھر منظم بنانے کے تناظر میں اٹھایا گيا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق تین پیٹریٹ میزائيل سسٹم، جن میں سے ایک سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ائير بیس میں نصب ہے، ہٹا لیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون ان فوجی ساز و سامان اور ٹریننگز کا جائزہ لے رہا ہے جن کی سعودی عرب کو ضرورت ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا سے امریکہ کے بہت سے فوجی ساز و سامان باہر نکال لیے گئے ہیں تاکہ دوسرے علاقوں کی ضرورتیں پوری کی جا سکیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت سورج گلی فیڈر کی کیبل متاثر ہونے کے باعث مختلف علاقہ جات کی معطل شدہ بجلی بحال

Read Next

وزیر اعظم عمران خان نے بطور کرکٹر اپنے کارنامے سوشل میڈیا پر شیئر کردیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے