• جنوری 19, 2022

جوہر ٹاؤن بم دھماکا، 4 ملزمان کو 9 ،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم

لاہور: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو 9 ،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے عید گل ،سجاد شاہ ،پیٹر پال اور ضیاءاللہ کو 9 ،9 بار سزائے موت کی سزا جبکہ خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ٹرائل مکمل کیا تھا ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ ملزمان کے خلاف جیل میں مقدمے کی سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کل 56 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سنٹرل قرنطینہ پالیسی منسوخ

Read Next

کرتارپور راہداری نے 74 برس بعد دو بچھڑے بھائیوں کو ملوا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے