• اکتوبر 24, 2020

جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نا صرف ختم ہوا بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع ہوئے۔  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماشااللہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو گیا بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع ہوئے، معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ہے، جون 2020 کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv I News Headlines | 12 PM | 24 August 2020

Read Next

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے