• ستمبر 20, 2021

جوفرا آرچر رواں سال کے اختتام تک کرکٹ سے باہر

لندن:  انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر انجری کے باعث رواں سال کے ختتام تک کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کی کہنی میں ایک بار پھر فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ رواں سال کے اختتام تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق آرچر بھارت کے خلاف سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا حصہ بھی نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ 26 سالہ فاسٹ باؤلر حال ہی میں کہنی کے آپریشن کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آئے تھے تاہم کہنی میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شمالی کوریا میں سیلاب سے سیکڑوں گھر ڈوب گئے، ہزاروں افراد کا انخلا

Read Next

پاک نیوزی لینڈ سیریز، تماشائیوں کی اجازت کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے