
واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابات میںفتح کا جشن ملک بھر میں جاری ہے، جوبائیڈن اہل خانہ کے ہمراہ چرچ پہنچے اور دعائیں مانگیں۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ انتخابات کے چوری ہونے کے دعوے پر زور و شور سے قائم ہیں. جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد آبائی ریاست ڈیلاوئیر کے چرچ کا دورہ کیا، اس موقع پر اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ تھے، اپنے پیغام میں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر اٹھیں گے۔ واشنگٹن سمیت مختلف شہروں میں بائیڈن کی فتح کا جشن ابھی تک جاری ہے،وائٹ ہاؤس کے قریب شہریوں نے جمع ہو کر مختلف انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔
0 Reviews