• نومبر 29, 2021

جوبائیڈن کی فتح پر کانگریس میں توڑ پھوڑ کرنیوالے شخص کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی فتح کے بعد کیپٹل ہل میں ہونے والے مظاہرے میں سر پر سینگوں والی ٹوپی پہن کر شریک ہونے والے جیکب چانسلے کو اکتالیس ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی عدالت کے جج نے جیکب چانسلے کو پارلیمانی اجلاس میں مداخلت کا مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنائی۔ جیکب چانسلے اس وقت کے نائب صدر مائیک پنس کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور دیوار پر ٹرمپ کے مخالفین کے نام پیغام بھی لکھا تھا۔ جنگلی قبائلیوں کے حلیے میں جیکب چانسلے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب میزائل حملہ

Read Next

کیا شعیب اختر کرکٹ میں واپس آرہے ہیں؟

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے