• مارچ 4, 2021

جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں ہنگاموں کا خطرہ، سخت ترین سکیورٹی تعینات

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے ہنگاموں کے خطرے کے پیش نظر امریکا میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے۔

امریکی دارالحکومت میں 20ہزار نیشنل گارڈز تعینات ہیں، ریاستی گورنرز اورمقامی ایوان نمائندگان کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے، صدر کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہو گی۔

یاد رہے کہ 6 جنوری کو واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر ہلہ بول دیا تھا جس کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعے پر ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان نے گذشتہ روز مواخذے کی منظوری دیدی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ترکی میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ، صدر اردوان نے بھی انجیکشن لگوایا

Read Next

امریکا نے افغانستان میں مزید فوج کم دی، تعداد 2500 رہ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے