• اکتوبر 30, 2020

جوبائیڈن کا سیاہ فام افراد کو گولیاں مارنے والے پولیس اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانے پر زور

واشنگٹن:ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سیاہ فام افراد کو گولیاں مارنے والے پولیس اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانے پر زور دیا ہے، وہ اپنے آبائی شہر ولمنگٹن میں اسکولز کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کے دوران صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے صدر ٹرمپ کو وبا سے ہونے والے نقصان کا ذمہ دارقرار دیا۔ صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئےطنزیہ کہا آپ کہاں ہیں؟ ہمیں اسکولز کے لیے فنڈز کی فوری ضرورت ہے، آپ اس پر کام کیوں نہیں کر رہے۔ یہ آپ کا فرض ہے۔

جوبائیڈن نے سیاہ فام افراد کو گولیاں مارنے والے پولیس اہلکاروں کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کو اپنا کام کرنا چاہیے۔ نائب صدر کی امیدوار کملا ہیرس نے بھی کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاونٹ اور پرسنل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

Read Next

گیند چمکانے کیلئے لعاب کے استعمال پر محمد عامر پنالٹی سے بچ نکلے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے