• جنوری 19, 2022

جوبائیڈن کا ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر پینٹاگون کو تیا ررہنےکا حکم

واشنگٹن: صدر جوبائیڈن نے ایران سےجوہری مذاکرات کی ناکامی پر پینٹاگون کوتیاررہنےکا حکم دے دیا۔

امریکا، پانچ بڑی طاقتوں اورایران میں جوہری معاہدے پرمذاکرات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنےکا خدشہ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں صدر بائیڈن نے ایران کے خلاف دوسرے آپشن تیاررکھنے کا کہا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے راستے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا کر عراق پر بھی2003 میں حملہ کیا تھا، اس وقت بھی امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدام حسین خطرناک کیمیائی ہتھیار بنانے میں ملوث ہیں۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ امریکی ایجنسیوں کی تمام رپورٹس جھوٹ پر مبنی  تھیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنرل اسمبلی نے بین المذاہب و بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کی قرارداد منظور کر لی

Read Next

پاکستانی سپنر ساجد خان نے عمران خان کا 44سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے