• مارچ 7, 2021

جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کردیا

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا، امریکا آنےوالے مسافروں کو قرنطینہ کرنا ہوگا، جوبائیڈن نے کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔ نئے امریکی صدر نے مہلک وائرس سے بچنے کا منصوبہ بنا لیا، وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا آنے والوں کو 14روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔ امریکا سےدوسرے ممالک جانے والوں کو بھی کورونا کی نیگٹورپورٹ دینا ہوگی۔ ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، مزید لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ سابق انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے لوگوں کا نقصان ہوا، وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین اب تک بیشتر شہریوں کو لگ جانی چاہیے تھی۔ ہر امریکی شہری کو ماسک پہننے پر راضی کریں گے امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مہلک وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے۔ اگلے ماہ کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے۔ پلان کو کامیاب بنانے کے لیے تمام امریکیوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صدر پیوٹن 1.37 ارب ڈالر مالیتی محل کے مالک ہیں،روسی اپوزیشن لیڈر کا الزام

Read Next

عمران فرخت کے طویل ترین کیریئر کا 26 جنوری کو اختتام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے