• نومبر 30, 2020

جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا، ٹرمپ کا جیت کر معیشت بحال کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن:امریکا میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں وہ جیت کر معیشت کو بحال کر دیں گے۔ تقریبا 7 کروڑ امریکی شہریوں نے ارلی ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے دے دی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں حریفوں کی انتخابی مہم آخری ہفتے میں داخل ہو گئی۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا۔ ریبپلکنز کی حامی سمجھی جانے والی ریاست جارجیا میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے طنزا کہا کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کو بڑی قابلیت سے سنبھالا۔ ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جیت کر معیشت کو بحال کر دیں گے اور اگر بائیڈن جیت گئے تو امریکی اکانومی کا کوئی حال نہیں رہے گا۔ وہ تقریر کے بعد اپنے حمایتیوں کو خوش کرنے کے لیے جھومنا نہیں بھولے۔ سخت سردی کے باوجود صدر ٹرمپ کے حامی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آئے، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ نام کا فلوٹ بنا رکھا تھا۔ امریکا میں ابتدائی ووٹنگ بھی جاری ہے، اب تک تقریبا 7 کروڑ امریکی شہری ارلی ووٹنگ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صدر لاہور چیمبر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Read Next

امریکہ، علاقائی ممالک اور بیجنگ کے مابین نفرت کے بیج بورہا ہے: چین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے