• اپریل 18, 2021

جوبائیڈن نے ٹرمپ دور میں نظرانداز مسئلہ فسلطین پر نظریں جما لیں، دوریاستی حل پر زور

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق دور میں نظرانداز کیے گئے مسئلہ فسلطین پر نظریں جما لیں، تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور دوریاستی حل پرزور دیا ہے۔امریکی حکام نے فلسطینی قیادت سے براہ راست تعلقات کی بحالی کیلئے کمر کس لی ہے، جوبائیڈن کی قومی سلامتی ٹیم نے منقطع تعلقات کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں جن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں پس پشت ڈال دیا گیا تھا۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے واضح طور پرتنازع کے دو ریاستی حل پرزور دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وفد نے اس سلسلہ میں ناروے کے زیرانتظام ایک کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی ہے جو اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کیلئے کوشاں ہے، دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے امریکی کاوشوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان: ویگن میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 10 جاں بحق

Read Next

بھارت میں کسانوں‌ کا احتجاج چوتھے ماہ میں داخل، فصلیں تلف کرنی شروع کر دیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے