• مارچ 7, 2021

جوبائیڈن نے مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن:جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔ وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے۔ امریکا میں وفاقی املاک پر ماسک لازمی پہننا قرار دیا، صدر بائیڈن نے پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی کے بل پر بھی دستخط کئے۔ صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے فورا بعد 15 صدارتی حکم ناموں پر دستحظ کیے۔ ان حکم ناموں میں مسلم ممالک سے سفری پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ ماحولیاتی معاہدے کی بحالی کا بل اور وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ ان کے زیادہ تر حکم نامے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کو ختم کرنے سے متعلق ہیں۔ وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے صدر کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر بائیڈن جمعے کے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، مجموعی ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ

Read Next

نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے