• جنوری 21, 2022

جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو دھمکی دے دی

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو دھمکی دیتے ہوئےخبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو تباہ کن معاشی نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر جوبائیڈن روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دے چکے ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ آپ دیکھیں گے ولادیمیر پیوٹن کو عنقریب قیمت چکانی پڑے گی۔

برطانوی وزیر خارجہ نے بھی روس کو دھمکی دی ہے کہ یوکرائن پر حملہ کیا گیا تو ماسکو کے خلاف تمام آپشنز زیر غور ہونگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

Read Next

اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے