• اگست 15, 2022

جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ کے سب سے بڑے خطے پر زمینی جنگ پانچویں ماہ میں داخل

کیف: جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ کے سب سے بڑے خطے پر زمینی جنگ پانچویں ماہ میں داخل ہو گئی۔

روسی فورسز نے ہفتوں سے جاری شدید خونی جنگ کے بعد یوکرین کے مشرقی شہرسیورڈونیٹسک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے شہر پر روسی قبضے کو جنگی حکمت عملی کا نام دیا ہے جبکہ روس کیلئے اسے ماریوپول کے بعد سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

یوکرینی صدرزیلنسکی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ وہ سیورڈٖونیٹسک سمیت روس کے قبضے میں جانے والے تمام علاقے دوبارہ حاصل کرلیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Read Next

امریکا میں اسقاط حمل کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔