• ستمبر 19, 2021

جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا: وزیر مملکت فرخ حبیب

اسلام آباد:  وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے، چاہتے ہیں کہ دائمی امن کے لیے تمام افغان اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل حکومت قائم ہو، جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں پاک افغان میڈیا کانفرنس سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنے فیصلے خود کرے، پاکستان صرف سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ افغان جنگ سے پاکستان کو 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 70 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا، توقع ہے افغان میڈیا پاکستا ن کی قربانیوں کو اجاگر کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جمشید دستی نے نکاح کرلیا، رخصتی اگلے سال ہوگی

Read Next

بیگم وزیراعلی پنجاب نے اپوا کالج میں پودا لگا کر ”پلانٹ فارپاکستان ڈے“ مہم کا آغاز کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے