• ستمبر 19, 2021

جنوبی پنجاب میں بارشیں: دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہوگئی

ملتان: جنوبی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دریائی پانی نے ملتان کے نشیبی علاقوں میں کٹاؤ شروع کر دیا ہے۔

جنوبی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جس سے ملتان میں دریائے چناب کے نشیبی علاقوں میں کٹاؤ کا عمل شروع ہو گیا ہے جس سے کٹاؤ سے متاثرہ بستی لنگڑیال، قاسم بیلہ اور امروٹھ کے مکینوں کی مشکلات میں کافی حدتک اضافہ ہوگیا ہے جس کا بستیوں کے مکینوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریائی پانی کے کٹاؤ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا موقف ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلیے تمام محکمے الرٹ ہیں اور جلد ہی محکمہ آبپاشی بھی دریاوں کے بند پختہ کرنے کا کام شروع کر دے گا۔

کٹاؤ سے متاثرہ بستیوں میں آم کے باغات، اروی کی فصل اور مختلف چارہ جات کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن اس کے باوجود متعلقہ محکموں کے حکام صورتحال کو تا حال سنجیدہ لینے کو ہی تیار نہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا، مبینہ تشددسے ضعیف خاتون جاں بحق

Read Next

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد جاں بحق، 140 سے زائد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے